داتا دربار کی توسیع:16 کروڑ سے17 کنال پر تعمیرات کا منصوبہ تیار
لاہور(عمران اکبر)داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ منظوری کے مراحل میں شامل کرلیا گیا، 17 کنال چار مرلہ پر داتا دربار کی توسیعی بلڈنگ کا تخمینہ و حتمی پلان تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق داتا دربار کی توسیع کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے توسیعی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ تیار کرایا۔ دستاویزات کے مطابق 15 کروڑ 82 لاکھ لاگت سے 17 کنال چار مرلہ کا بلڈنگ سٹرکچر بنایا جائیگا۔شفٹنگ چارجر کی مد میں دو کروڑ 37 لاکھ کے فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارشات پر کابینہ کمیٹی نے توسیعی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔منصوبے پر ڈپٹی کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، زونل ایڈمنسٹریٹر داتا دربار،سب ڈیویژنل آفیسر اور منیجر اوقاف داتا دربار عملدرآمد کرائیں گے ۔کابینہ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو فنڈز کی فراہمی نان ڈیویلپمنٹ سائڈ سے بطور سپلمنٹری گرانٹ جاری کی جائیگی۔