28 اکتوبر سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع

28 اکتوبر سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا نے کہا پورے ملک میں اِس وقت پولیو وائرس پھیلا ہوا ہے، 39 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔۔۔

 400 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، مجموعی طور پر ملک کے 71 اضلاع میں پولیو وائرس موجود ہے، سیاسی اختلافات کے باوجود پولیو کے حوالے سے صوبوں سے ہم آہنگی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلسل پولیو مہمات کے باعث پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکا گیا، پولیو ورکرز انتہائی مشکل حالات میں مہمات چلا رہے ہیں، 28 اکتوبر سے ملک بھر میں جامع انسدادِ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں