جنرل ہسپتال میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

جنرل ہسپتال میں فلسطینیوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گرینڈ ہیلتھ الائنس لاہور جنرل ہسپتال نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔۔۔

جس میں شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ پروفیسر محمد حنیف میاں کی قیاد ت میں شعبہ ہڈی جوڑ کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الفرید ظفر،ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین،پروفیسر خالد کاظمی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤ ں ڈاکٹر حسیب تھند،خالدہ تبسم، رانا پرویز،جنید میو، منزہ شاہین بھی ہم قدم رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں