داتا دربار کے تعمیراتی پراجیکٹ میں پائل ورک کا آغاز

 داتا دربار کے تعمیراتی پراجیکٹ میں پائل ورک کا آغاز

لاہور (سیاسی نمائندہ)داتا دربار کے تعمیراتی پراجیکٹ میں پائل ورک کا آغاز کردیا گیا۔

داتا دربار پراجیکٹ کا موقع ملاحظہ کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا پراجیکٹ کی مقررہ ٹائم لائن میں تکمیل ہوگی۔ زائرین کی سہولت ہر حال میں مقدم ہے ۔ سپروائزرانجینئرنے بتایا دربار کی تزئین و آرائش کا پراجیکٹ تین حصوں پر مشتمل ہے ، جس میں پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا، دوسرا مرحلہ پائل فاؤنڈیشن، جبکہ تیسرا مرحلہ سپر سٹرکچر کا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں