معمولی توتکار پر چاقو کے وار سے 2 لڑکے زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)الہ آباد کے نواح میں معمولی توتکار پر چاقو کے وار کرکے دو لڑکوں کو زخمی کر دیا گیا۔
بونگی کلیاں کے رہائشی ارشد نے پولیس تھانہ الہ آباد کو بتایا کہ میرا 14 سالہ بیٹا احسن رضا اور اُس کا 14 سالہ دوست فرمان گھر کے باہر کھڑے تھے کہ کرکٹ میچ پرہونے والی تلخ کلامی کی رنجش پر 18 سالہ علی ولد مقبول جٹ آیا اور اُن کو مارنے پیٹنے لگا اور چاقو کے وار سے دونوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے آر ایچ سی ہسپتال الہ آباد ریفر کردیاگیا۔