1ہزار لٹر دودھ، 100کلو کھویا، شیرہ ،ممنوعہ اشیا تلف

1ہزار لٹر دودھ، 100کلو کھویا، شیرہ ،ممنوعہ اشیا تلف

کچن ایریا میں بدبودار ماحول، ٹوٹے فرش پر گندا پانی کھڑا پایا گیا

لاہور (اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر صحت دشمن مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ، لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران 59گوشت بردار گاڑیوں، 238دودھ سپلائرز اور ڈیری شاپس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 5ہزار 800کلو ناقص گوشت، 1ہزار لٹر دودھ، 100کلو کھویا، شیرہ اور ممنوعہ اشیا تلف کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور بھر میں ملاوٹی دودھ اور گوشت سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،کچن ایریا میں بدبودار ماحول، ٹوٹے فرش پر گندا پانی کھڑا پایا گیا،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا گندا فریزر، زنگ آلود دیواریں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی،دودھ گوشت اور بنیادی اشیا خورونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں،ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس کے تحت میراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز ایس او پیز اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں