سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کی انتظامی ٹریننگ
لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کی انتظامی ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ہم کسی مریض کو انکار نہیں کرتے، سرکاری ہسپتال ہر شہری کا حق ہیں-انتظامی ٹریننگ کا مقصد مریض کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ کے بعد سرکاری ہسپتال آنے والے مریضوں کا سہارا آپ ہیں۔ آپ مسیحائی کے مقدس پیشے سے منسلک ہیں، اس کا حق ادا کریں-اپنے ہسپتال کو اون کرنا سیکھیں، ذمہ داری کا احساس پیدا کریں-مریضوں کو مطمئن دیکھ کر ہی حقیقی سکون ملتا ہے ،ریسورسز کا منصفانہ اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے ۔