بغیر تربیت ڈاکٹرز کے میڈیکولیگل ڈیوٹی دینے پر پابندی

بغیر تربیت ڈاکٹرز کے میڈیکولیگل ڈیوٹی دینے پر پابندی

ڈسٹرکٹ میڈیکولیگل آفیسرز کو ٹریننگ اور نگرانی کی ذمہ داری تفویض

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں میڈیکولیگل کیسز کی پیچیدگیوں کو بہتر کرنے کا فیصلہ، محکمہ صحت کا پنجاب بھر کے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بغیر تربیت ڈاکٹرز کو میڈیکولیگل ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد، سی ایم اوز، ایم اوز اور وی ایم اوز کیلئے عملی تربیت لازمی قرار تربیت کے بغیر میڈیکولیگل ورک کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،ڈسٹرکٹ میڈیکولیگل آفیسرز کو ٹریننگ اور نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ،تمام ہسپتالوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، میڈیکولیگل اور پوسٹ مارٹم کام صرف تربیت یافتہ ڈاکٹرز ہی کریں گے ،خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا انتباہ ، حکومت نے میڈیکولیگل نظام بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل کیسز اور پوسٹمارٹم بہتر ہونے سے مریضوں و لواحقین کی مشکلات کم ہونگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں