فائرنگ سے نوجوان زخمی، مبینہ گواہی کا شاخسانہ قرار
گاڑی سوار نعیم سمیت دیگر ملزموں نے طیب کو گولی ماردی
قصور (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے جاربگا میں مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی یا گواہی کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق محمد طیب نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی ناظم اور ساجد کے ہمراہ عارف والا سے واپس گاؤں جاربگا آ رہے تھے کہ عائشہ بی بی ڈیرہ کے قریب واش روم کے لیے رکے ۔ اسی دوران سفید رنگ کی آلٹو کار میں سوار ملزم وہاں پہنچ گئے ۔درخواست کے مطابق گاڑی سے محمد نعیم اور ایک نامعلوم مسلح شخص باہر نکلا ۔ ملزم نعیم نے مبینہ طور پر کہا کہ گواہی دینے کا مزہ چکھاتے ہیں اور پھر اپنے 30 بور پستول سے فائر کیا، جو ناظم کے بائیں پاؤں پر لگا اور وہ زخمی ہو گیا۔مدعی کے مطابق دوسرا ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے پہرہ دیتا رہا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔