موٹرسائیکل میں ڈوپٹہ پھنسنے سے خاتون جاں بحق

موٹرسائیکل میں ڈوپٹہ پھنسنے  سے خاتون جاں بحق

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ نارووال روڈ جئے سنگھ والا کے قریب موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنسنے سے 60 سالہ خاتون۔۔۔

 حفیظاں بی بی موقع پر جاں بحق،پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ایمان فاطمہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ جئے سنگھ والا کی رہائشی حفیظاں بی بی اپنی نواسی ایمان فاطمہ اور ایک ملازم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گاؤں واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں اچانک دوپٹہ موٹرسائیکل میں پھنس گیا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر قلابازیاں کھا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں