کے ای ایم یو :نرسنگ کالج میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی

کے ای ایم یو :نرسنگ کالج میں  قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نرسنگ کالج میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی سامنے آگئی ہے ، جہاں ایم فل نرسنگ کے طلبہ کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل تین چھٹیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے قواعد کے تحت ایم فل پروگرام کے طلبہ کے لیے روزانہ حاضری اور باقاعدہ تعلیمی شیڈول کی پابندی لازمی ہے ۔ڈین نرسنگ پروفیسر فائزہ بشیر کا مؤقف ہے کہ ایم فل طلبہ اور ٹرینی ڈاکٹرز کو ہفتے میں تین چھٹیاں دینا قواعد کے منافی ہے اور اس پر نظرثانی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں