علامہ اقبال میڈیکل کالج کا کانووکیشن ،ڈگریاں تقسیم

علامہ اقبال میڈیکل کالج کا  کانووکیشن ،ڈگریاں تقسیم

لاہور (آن لائن) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 24 ویں کانووکیشن کا انعقادکیاگیاجس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر نادیہ نسیم، پروفیسر ماہ جبین مونیرہ، پروفیسر اشرف ضیا، ایم ایس جناح ہسپتال لاہور پروفیسر حافظ معین الدین،فیکلٹی ممبران، فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمانان خصوصی نے بیسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر ہادیہ یونس و دیگر نمایاں گریجوایٹس کو گولڈ و سلور میڈلز اور ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں