جیل وارڈرزکی من پسند تعیناتیوں پر آئی جی کاسخت نوٹس

جیل وارڈرزکی من پسند تعیناتیوں پر آئی جی کاسخت نوٹس

انتظامی امور کے بارے شکایات کی مکمل ذمہ داری متعلقہ افسروں پر ہوگی:مراسلہ

لاہور (آن لائن) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں جیل وارڈرز کی ڈیوٹیوں اور تقرریوں سے متعلق اہم مراسلہ جاری کرتے ہوئے انتظامی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض جیلوں میں وارڈرز کو ڈیوٹی بک اور امدادی ڈیوٹی بک کے نام پر من پسند جگہوں پر تعینات کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جبکہ بعض اداروں میں ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے وارڈرز کو غیر منصفانہ طور پر مخصوص ڈیوٹیوں پر لگایا جا رہا ہے ۔واضح کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی بک اور امدادی ڈیوٹی بک کے نظام میں صرف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو باقاعدہ ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے ۔سیکرٹری داخلہ نے جیلوں میں 93ڈیوٹی بک اور امدادی ڈیوٹی بک کلچر94 کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل براہ راست ذمہ دار ہوگا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، ایگزیکٹو اور لائن افسران کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جائے گا جبکہ ڈیوٹیوں، چھٹیوں اور دیگر انتظامی امور پر آنے والی شکایات کی مکمل ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں