واہگہ ٹورزم کوریڈور شاہراہ پر مناسب انتظامات کرنیکی ہدایت
گرین بیلٹ کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے کو ہدایات جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے 13 کلومیٹر واہگہ ٹورزم کوریڈور شاہراہ منصوبہ کا جائزہ لیا،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور ، چیف انجینئر ہائی وے اور ایکسین ہائی وے بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر کو واہگہ ٹورزم کوریڈور دو رویہ شاہراہ کے منصوبہ پر بریفنگ دی گئی، ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ 10 مئی معرکہ حق کی مناسبت سے واہگہ ٹورزم کوریڈور شاہراہ پر مناسب انتظامات کیے جائیں، شاہراہ پر مناسب لین مارکنگ کی جائے ، لین مارکنگ میں اعلٰی کوالٹی کا پینٹ استعمال کیا جائے ، واہگہ ٹورزم کوریڈور کے دونوں اطراف سروس روڈ کے لیے ایل ڈی اے سے رابطہ رکھا جائے ، گرین بیلٹ کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں، ستھرا پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر صفائی ستھرائی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔