نواز شریف سکول آف ایمیننس ،دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز

نواز شریف سکول آف ایمیننس ،دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز

لاہور(خبر نگار)نواز شریف سکول آف ایمیننس پروگرام کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے تعلیم سے وابستہ افراد اور اداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

پیف حکام کے مطابق ماہرین تعلیم، این جی اوز، تعلیم یافتہ نوجوان، ایجوکیشن چینز اور ایڈٹیک ادارے پروگرام میں شمولیت کیلئے اپلائی کر سکیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ پندرہ جون مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام درخواستیں صرف آن لائن طریقہ کار کے تحت جمع ہونگی۔پیف نے واضح کیا ہے کہ مینوئل طریقہ کار کے ذریعے کوئی بھی درخواست وصول نہیں کی جائیگی اور تمام امیدواروں کو پیف کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس پروگرام کا مقصد ہر طالبعلم کو معیاری، جدید اور یکساں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں