مون سون سے قبل سیوریج کی صفائی مہم مزید مؤثر بنانیکافیصلہ

مون سون سے قبل سیوریج کی صفائی مہم مزید مؤثر بنانیکافیصلہ

ڈرینز، نالوں، سیوریج لائنوں، مین ہولز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے مون سون سیزن سے قبل شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کیلئے سیوریج ڈی سلٹنگ کیمپین کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکتالیس اضلاع کے ایم ڈی واساز نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی سلٹنگ کیمپین کی پیش رفت، مانیٹرنگ اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تمام ڈرینز، نالوں، سیوریج لائنوں، مین ہولز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی بروقت مکمل کی جائے تاکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے قائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ میں مزید مانیٹرنگ فیچرز شامل کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں