مویشیوں کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں میں جانور لوڈ کر کے انسانی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے ۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور مویشی مالکان پر زور دیا کہ چند پیسوں کی بچت کیلئے قیمتی جانوروں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ جانوروں کی ہلاکت اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔