یونٹ بند ،15ہزار لیٹر بوتلیں تلف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )عید پر ناقص بیورجز کی سپلائی ناکام بنا دی گئی، شالیمار انڈسٹریل سکیم میں آپریشن کیاگیا، 15ہزار لیٹر بوتلیں تلف کر کے بیورجز یونٹ بند کر دیا گیا۔
کھلے رنگوں،کیمکلز سے جعلی ڈرنکس تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، تیار پراڈکٹ پر لگائے گئے غیر منظورشدہ لیبل پر پتہ غلط لکھا پایا گیا،انتہائی لازم ریکارڈ اور قوانین کے مطابق ضروری دستاویزات عدم موجود پائے گئے ، یونٹ میں حشرات کی بھرمار، روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے ، سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عید الاضحی پر سپلائی کیلئے تیار ہونیوالی اشیاخورونوش کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے ۔