2 رکنی جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 2 رکنی جھپٹا مار و موٹر سائیکل  چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )مصری شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کر کے اس پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنیوالے گینگ کے ملزمان بلاول اور ہارون کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہ چلتی خواتین کے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے ، انکے قبضہ سے3 موٹر سائیکل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں