عثمان احسان پیپفا کے صدر منتخب
لاہور ( خبر نگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس (پیپفا) کے بورڈ آف گورنرز نے سال 2026ء تا 2027ء کے لیے عثمان احسان کو ادارے کا صدر منتخب کر لیا۔
اس سے قبل وہ پیپفا میں نائب صدر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پیپفا کے اراکین نے عثمان احسان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔