پیسوں کے لین دین پرجھگڑا فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 پیسوں کے لین دین پرجھگڑا فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ کے علاقے میں پیسوں کے لین دین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر ندیم، شفیق، سمیر اور ساجد نے فائرنگ کر کے شرجیل نامی شہری کو زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے 4ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں