سی ای اوعمران امین کا سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کادورہ

سی ای اوعمران امین کا سی بی ڈی  این ایس آئی ٹی سٹی کادورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر )سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی، سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کادورہ کیا۔

 دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے عظیم الشان داخلی گیٹ، مرکزی داخلی راستے اور سینٹرل پارک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال نے جامع بریفنگ دی۔ سی ای او نے کہا\"سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر کیلئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں