گینگ ریپ ،ملزموں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ ، موٹر و ے گینگ ریپ میں ملوث عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 2 جون کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے فریقین وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ ،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا۔