ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر متعارف

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کیلئے  یونیورسل ایکسس نمبر متعارف

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر متعارف کرادیا۔

نئی سہولت کے تحت پنجاب کے شہری اب پاکستان بھر اور دنیا کے کسی بھی حصے سے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور سیف سٹی کی مختلف سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔ پنجاب سے باہر مقیم شہری اب 042015111111  جبکہ اوورسیز پاکستانی 009242015111111 پر کال کر کے براہِ راست پولیس اور ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کر سکیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پنجاب سے باہر یا بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی کالز صوبائی ایمرجنسی سسٹم کو منتقل ہو جاتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں