تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر صفائی کے معیار کو یقینی بنانیکی ہدایت

تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر صفائی کے معیار کو یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر واسا نے نکاسی آب کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔

اسی سلسلے میں وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے بوگیوال ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون تیاریوں اور نئے نصب کیے گئے پمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر مینٹی ننس احمد حسین نے وائس چیئرمین واسا کو بتایا کہ بوگیوال ڈسپوزل سٹیشن پر جدید پمپس کی تنصیب سے نکاسی آب کے نظام کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ دورے کے دوران وائس چیئرمین واسا نے ڈسپوزل سٹیشن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں