1421یوسیز سرکاری دفاتر سے محروم ،مکین پریشان
ابتدائی طور پر 500 یو سیز کے سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے 8 ارب کی سفارشات ، عوامی ریکارڈ بھی غیر محفوظ و ضائع ہونیکا انکشاف ڈپٹی کمشنرز سرکاری جگہوں کی نشاندہی کریں ، یو سیز کے دفاتر کی تعمیر کیلئے سرکاری جگہیں استعمال ہوں گی:محکمہ بلدیات
لاہور (عمران اکبر )پنجاب کی 1421 یو سیز سرکاری دفاتر سے محروم ہیں ،ہزاروں مکین پریشان ہیں ،ابتدائی طور پر 500 یو سیز کے سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے 7 ارب 80 کروڑ کی سفارشات کر دی گئیں ۔ دستاویزات کے مطابق پہلے فیز میں 500 یو سیز جن کے دفاتر رینٹ کی عمارتوں میں ہیں ،ان کیلئے سرکاری دفاتر تعمیر کا مطالبہ کیاگیا، یو سی سطح پر برتھ، ڈیتھ، ویکسی نیشن سمیت دیگر لوکل سرٹیفکیشنز کے لئے آنے والے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ،دفاتر نہ ہونے سے عوامی ریکارڈ بھی غیر محفوظ و ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ بلدیات نے صوبے میں یو سیز کے سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے 2000پبلک سروس ڈلیوری کائونٹرز تعمیر کرنے کی سفارشات کیں۔ حکام محکمہ بلدیات نے کہاہے کہ یو سیز کے دفاتر کی تعمیر کے لیے سرکاری جگہیں استعمال ہوں گی۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔