عید اللہ کی رضا کیلئے ہر قربانی دینے کا پیغام :مرکزی مسلم لیگ
امتِ کو تقسیم سے نکل کر اتحادکی ضرورت ہے :اجتماعات سے مقررین کاخطاب
لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نماز عیدالاضحی کے اجتماعات، ہزاروں افراد کی شرکت، مرکزی قائدین نے نماز عید پڑھائی ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،مرکزی صدر خالد مسعود نے قذافی سٹیڈیم میں نماز عید ادا کی۔ہزاروں مرد و خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں نے روح پرور اجتماعات میں شرکت کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی،نماز عید کے اجتماعات میں فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، پاکستان کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے قوم کو اتحادِ امت، اخوت اور اجتماعی شعور کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔
،۔ عیدالاضحی ایثار، وفا اور اللہ کی رضا کیلئے ہر قربانی پیش کرنیکا پیغام ہے ، آج امتِ مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت اور تقسیم سے نکل کر اتحاد، محبت اور اسلامی اخوت کو فروغ دینا ہوگا،تاکہ پاکستان ایک مضبوط اور باوقار اسلامی ریاست بن سکے ۔