عیدالاضحی، شہریوں کی بڑی تعداد ڈائریا اور گیسٹرو میں مبتلا
لاہور (این این آئی)عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد بسیار خوری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث ڈائریا، گیسٹرو اور معدے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں گزشتہ روز سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جبکہ جناح ہسپتال میں دو ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اسی طرح سروسز ہسپتال میں اٹھارہ سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں بھی پندرہ سو سے زائد مریض معدے اور ہاضمے سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث زیر علاج رہے ۔