عقیدہ توحید کے بغیرکوئی عبادت قبول نہیں:جماعت اہلحدیث
لاہور (سیاسی نمائندہ)امام حج کاپیغام پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے ،عقیدہ توحید کے بغیر اللہ کے ہاں کوئی عبادت قابلِ قبول نہیں، امسال سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات قابلِ تحسین ہیں۔
جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کے لیے مثالی اور بہترین انتظامات کیے ہیں، جو پوری دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہیں ایسے بہترین انتظامات کرنے اور ان کی نگرانی کرنے پر شاہ سلمان اور فرمانروا محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔