عیدالاضحی امتِ مسلمہ کے اتحاد کا پیغام دیتی ہے :ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)اہلحدیث مکتبہ فکر کا عید الاضحی کاسب بڑا اجتماع جمعیت اہلحدیث سیکرٹریٹ لاہور توحید پارک یو ای ٹی سوسائٹی میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید الاضحیٰ محض جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ سیدنا ابراہیمؑ اور سیدنا اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے مکمل اطاعت، تسلیم و رضا اور ایثار و وفا کے بے مثال جذبے کا عملی درس ہے ۔