مسلم دنیا ابراہیمی معاہدے کو قبول نہ کرنیکا اعلان کرے :وفاق المدارس الشیعہ

 مسلم دنیا ابراہیمی معاہدے کو قبول نہ کرنیکا  اعلان کرے :وفاق المدارس الشیعہ

لاہور(سیاسی نمائندہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃالمنتظر ماڈل ٹاؤن میں نماز عید الاضحی کی امامت کرائی ۔

 انہوں نے ملکی سلامتی، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کامیابی،کشمیرو فلسطین کی آزادی اور اسلامی جمہوری ایران کی فتح و نصرت کے لئے دعا بھی کرائی۔ 

خطبہ عید میں قربانی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسانوں سے قربانی کے ذریعے انسانوں کا تزکیہ نفس چاہتا ہے ، اللہ تمہارے قربان کردہ جانور کا گوشت اور خون کا محتاج نہیں بلکہ خالق کائنات کی منشا ہے کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں