9پروازیں منسوخ 7 گھنٹوں تاخیر کا شکار
لاہور( این این آئی)لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث 9پروازیں منسوخ جبکہ سات سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں۔
دبئی سے لاہور آنے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 359منسوخ ہوگئی، لاہور سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360، لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416اورلاہور سے مشہد جانے والی پرواز ڈبلیو فائیو 5110بھی منسوخ ہوگئی۔
جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 732، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 733اورجدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔