دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی قربانی
لاہور(سیاسی نمائندہ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سنت ابراہیمی کے ادائیگی کیلئے اجتماعی قربانی کااہتمام کیا گیا۔
عید الاضحی کے تین روز کے دوران252جانور ذبح کئے گئے ۔پہلے روز177،دوسرے روز71اورتیسرے 04جانوروں کی قربانی کی گئی۔ذبح کئے گئے جانوروں میں گائے ،بیل،بچھڑے اوراونٹ شامل تھے ۔
اجتماعی قربانی کے نگرانی ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے صاحبزادے حافظ محمدعبداللہ حسن نعیمی نے کی۔قربانی کاپہلا جانور مولانا غلام نصیر الدین چشتی اورحافظ محمدعبداللہ نعیمی اورحافظ محمدحسین نعیمی نے ذبح کیا۔ترجمان کے مطابق ذبح سے لے کر گوشت کی تقسیم تک ہر مرحلہ شرعی اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔