پیکرا نے پنجاب بینک کی ریٹنگ بڑھا کر ٹرپل اے کر دی

پیکرا نے پنجاب بینک کی ریٹنگ بڑھا کر ٹرپل اے کر دی

پاکستان کا پہلا صوبائی بینک جو اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ لینے میں کامیاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے بینک آف پنجاب کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے پلس سے بڑھا کر ٹرپل اے کر دی ہے ، جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ اے ون پلس برقرار رکھی گئی ہے اور بینک کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا ہے ۔اس کامیابی کے ساتھ بینک آف پنجاب پاکستان کا پہلا اور واحد صوبائی بینک بن گیا ہے جس نے ملک کی سب سے اعلیٰ کریڈٹ ریٹنگ حاصل کی ہے ۔ یہ کامیابی بینک میں جمع شدہ رقوم میں مسلسل اضافے ، منافع میں نمایاں بہتری اور مؤثر رسک مینجمنٹ کی بدولت ممکن ہوئی ہے ۔اعداد و شمار بھی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔ سال 2025 میں بینک آف پنجاب کے ڈیپازٹس 2 کھرب روپے (2 ٹریلین روپے ) سے تجاوز کر گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں