شہری سے ناروا سلوک،دو ٹریفک اسسٹنٹس پرمقدمہ،حوالات میں بند
لاہور(کرائم رپورٹر )شہری سے ناروا سلوک پر دو ٹریفک اسسٹنٹس کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ٹریفک ریسپانس یونٹ میں تعینات ٹریفک اسسٹنٹس رضوان اور منور نے کار سوار فیملی سے بدتمیزی کی۔انکوائری میں گنہگار ٹھہرنے پر انچارج اولڈ ائیرپورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے نارواسلوک ہرگز برداشت نہیں،شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کرینگے نہ خود ہی عزت نفس مجروح ہونے دینگے ۔ ٹریفک پولیس میں احتساب بلاامتیاز جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments