پٹرولیم قیمتوں کوروزانہ مقرر کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر )جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے پٹرولیم قیمتوں کوروزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ روزانہ قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا۔من مانے انداز میں قیمتوں کا تعین آئین اور قانون کے منافی ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کاتقرر غیر قانونی قرار دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments