سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری کر دئیے ۔
تمام لوکل گورنمنٹس کو ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری،مراسلہ کے مطابق صفائی کے دوران حفاظتی آلات، گیس ٹیسٹنگ اور مجاز افسر کی نگرانی لازمی ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام آپریشنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی۔ ناخوشگوار واقعے پر ذمہ دار افسروں اور کنٹریکٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی، صرف تربیت یافتہ اور ویکسی نیٹڈ سیوریج ورکرز سے مین ہول صفائی کا کام لیا جائے گا، حفاظتی آلات کی تنصیب کے بغیر مین ہول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments