پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پرنظرثانی کی جائے :ٹرانسپورٹرز

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پرنظرثانی کی جائے :ٹرانسپورٹرز

سی ٹی او سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفدکی ملاقات،اَب شفاف چالان ہورہے :گفتگو

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کاروزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل پر تحفظات کا اظہار، طریقہ کار پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہاروزانہ نرخ تبدیل ہونے سے ٹرانسپورٹرز کیلئے کرایوں کا تعین مشکل ہو گیا ہے ۔موجودہ پالیسی سے مالی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔حکومت قابلِ عمل پالیسی وضع کرے ۔سی ٹی اولاہور عبدالرحیم شیرازی سے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے نبیل طارق کی زیرقیادت ملاقات کی۔گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی ٹی او نے کہا ٹرانسپورٹرز کی ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اور اب ہر چالان کے ساتھ متعلقہ شواہد منسلک کیے جا رہے ہیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقرر ہ پیلی لائن میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی اجازت ہے ، یہ عمل مقررہ اوقات اور حدود کے اندر ہونا چاہیے ، بصورت دیگر کارروائی کی جائیگی۔ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...