بجلی، پیٹرول ، ٹیکسوں کے نام پر عوام کا استحصال : جماعت اسلامی

 بجلی، پیٹرول ، ٹیکسوں کے نام پر عوام کا استحصال : جماعت اسلامی

حکمران ناکام پالیسیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر منتقل کر رہے :امیرصوبہ جاوید قصوری تاجروں کی 7اگست کے پہیہ جام احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی:ضیاالدین قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ٹیکسوں کے نام پر عوام کا بدترین استحصال جاری ہے ، جبکہ حکمران اپنی ناکام پالیسیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر منتقل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر پہیہ جام احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی لاہور نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔

تاجروں اور شہریوں نے جماعت اسلامی کی احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو بینکوں میں خواتین کے لیے کسی مخصوص مذہبی لباس، خصوصاً عبایا کو لازمی قرار نہ دینے سے متعلق سفارش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے اور لباس اختیار کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...