دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنیکا مطالبہ
لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور مجموعی قومی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ قومی معاملات، بالخصوص امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر وسیع اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments