45لاکھ کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، خالہ زاد ملوث نکلا
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقے میں 45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، گھر میں رہنے کے لیے آنے والا خالہ زاد بھائی ہی سونے کی چوری میں ملوث نکلا۔
پولیس نے 2 ملزمان کو ٹریس کرکے نارووال سے گرفتار کیا، گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر ٹریسنگ سے عمل میں لائی گئیں۔ خاتون کا گھر سے 2 ماہ قبل لاکھوں مالیت کا سونا چوری ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments