بتی چوک سے ملنے والی لاوارث بچی والد کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد نیازی بتی چوک سے لاوارث حالت میں ملنے والی 12 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد والد کے حوالے کر دیا۔
شفیق آباد پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا، بچی کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی جو مانانوالہ کی رہائشی تھی تاہم وہ اپنا مکمل پتہ بتانے سے قاصر تھی۔ پولیس نے ورثا سے رابطے کے لیے ہیومین انٹیلی جنس اور سوشل میڈیا سے مدد حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments