سیکرٹری اوقاف کا داتادربار پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تاریخی و روحانی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔
جاری تمام ترقیاتی و تزئین و آرائش کے منصوبے زائرین کی سہولت، حفاظت اور خوشگوار ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جا رہے ہیں اور تمام کام بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایت پر حضرت علی ہجویریؒ کے مزار پردورے پرترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ احسان بھٹہ نے مزارِ اقدس پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے داتا دربار کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اور کہامتعلقہ محکموں کی طرف سے کام کومقررہ وقت تک مکمل کرنے کیلئے موثر اور فعال انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ غلام گردش میں نفیس کیلی گرافک ماربل کی تنصیب سمیت مختلف کام تیزی سے جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments