نہم جماعت :ہزاروں طلبا کمپیوٹر سائنس کی کتب سے محروم

نہم جماعت :ہزاروں طلبا کمپیوٹر سائنس کی کتب سے محروم

5تحصیلوں میں سے صرف ایک میں کمپیوٹر سائنس کی کتب تقسیم کی گئیں

لاہور(خبر نگار)لاہور میں نویں جماعت کے ہزاروں طلباتاحال کمپیوٹر سائنس کی مفت درسی کتابوں سے محروم ہیں۔ لاہور کی پانچ میں سے چار تحصیلوں کے سرکاری سکولوں میں آدھا تعلیمی سال گزرنے کے باوجود کمپیوٹر کی کتابیں فراہم نہیں کی جاسکیں۔ صرف تحصیل سٹی کے سرکاری سکولوں میں کتابیں تقسیم کی گئی ہیں۔ طلبا نے فوری طور پر درسی کتب فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔لاہور کی پانچ تحصیلوں میں سے چار تحصیلوں کے سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کے طلبا کمپیوٹر سائنس کی مفت درسی کتابوں کے منتظر ہیں۔ آدھا تعلیمی سال گزرنے کے باوجود طلبا کو کمپیوٹر سائنس کی کتابیں فراہم نہ کی جاسکیں۔ صرف تحصیل سٹی کے سکولوں میں کمپیوٹر کی کتاب تقسیم کی گئی ہے ۔ طلبا کا کہنا ہے کہ کتاب نہ ہونے کے باعث پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ، فوری طور پر درسی کتب فراہم کی جائیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول سربراہان کو فوری طور پر وئیر ہاؤس سے کمپیوٹر سائنس کی کتابیں وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا کو کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...