پنجاب :روزانہ 50ہزار ٹن فضلہ ٹھکانے لگایاجانے لگا
فضلہ جمع اور تلف کرنے پر سالانہ 150ارب روپے خرچ ہورہے
لاہور(عمران اکبر )پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، اور فیصل آباد میں گرین ہاوسز گیس اخراج کے درجنوں ہاٹ سپاٹ بننے لگے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارہ کروڑ سے زائد آبادی کا روزانہ50ہزارٹن سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جانے لگا ۔شہری علاقوں میں فی کس فرد فضلہ 0.45 کلو استعمال ہورہا ہے ،دیہی علاقوں میں یہ 0.32 کلوگرام استعمال میں ہو رہا ہے ۔فضلہ جمع کرنے اور تلف کرنے پر سالانہ تقریباً 150ارب روپے خرچ ہورہے ،ستھرا پنجاب اتھارٹی رپورٹ پنجاب حکومت کوب147 تحصیلوں میں فضلہ تلف کرنے سے زمینی پانی میں آلودگی ہونے لگی۔گرین ہاؤس گیسز جو گلوبل وارمنگ کا سبب بنتی ہیں،سالڈ ویسٹ کا 55فیصد کچن ویسٹ ہوتا ہے ،14فیصد پلاسٹک ویسٹ، اور 12فیصد ڈائپر ویسٹ ہوتا ہے ،فضلہ میں 60فیصد سے زیادہ نمی جلانے کے لیے نامناسب ہوتا ہے ۔فضلہ جمع کرنے کی کارکردگی 70 سے 80فیصد ہے ،کھلا فضلہ تلف سالانہ 13 سے 16 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے برابر گیسز فضا میں خارج کرتابھجوائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments