چلڈرن ہسپتال :ٹیپو سلطان کا میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ

 چلڈرن ہسپتال :ٹیپو سلطان کا میڈیکل  ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) چلڈرن ہسپتال لاہور میں بڑی انتظامی تبدیلی، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر ٹیپو سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی تھی۔ جس پر حکومت پنجاب نے انہیں میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے ریلیو کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر رانا (بی ایس-20) پروفیسر آف ایمرجنسی پیڈیاٹرک، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کا اضافی چارج فوری طور پر 3 ماہ کیلئے دے دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...