وزیر صحت کا مختلف علاقوں کادورہ ، ڈینگی ورکرز سے ملاقات

وزیر صحت کا مختلف علاقوں  کادورہ ، ڈینگی ورکرز سے ملاقات

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے دورے کے دوران کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز اور انسدادِ ڈینگی ورکرز سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کے جذبے کو سراہا۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز صحت کے نظام کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی قدم ہے ۔ انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے مؤثر سرویلنس اور لاروا کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...