ایمیننس: فیز 2لائسنسیز کو انفراسٹرکچر یقینی بنانیکی ہدایت

 ایمیننس: فیز 2لائسنسیز کو انفراسٹرکچر یقینی بنانیکی ہدایت

ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا:وزیر تعلیم

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سکول آف ایمیننس فیز 2 کے لائسینسز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم کی سکول وزٹ رپورٹس کے تناظر میں بعض لائسنس ہولڈرز کی سرزنش کی اور سکول آف ایمیننس میں معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح مؤقف اپنایا۔ وزیر تعلیم نے تمام لائسنسیز کو وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق انفراسٹرکچر سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکول آف ایمیننس کو حکومتی تعلیمی ویژن کے عین مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ بنایا جائے اور سٹیک ہولڈرز کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے ایمیننس سکول مالکان کو بچوں کی حاضری چیکنگ کیلئے فیشل ریکیگنیشن کیمرے لگانے اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو مانیٹرنگ روم بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...