پی ایچ اے اہلکار کرپشن ، ڈیوٹی سے غیر حاضر پر برطرف

پی ایچ اے اہلکار کرپشن ، ڈیوٹی  سے غیر حاضر پر برطرف

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید کی پی ایچ اے میں کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی،مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اہلکار بلال اشفاق کو کرپشن، ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔

 برطرف ہونے والے اہلکار بلال اشفاق پر ایک شہری سے 50 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام عائد تھا۔برطرف اہلکار جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہا اور دوسری لوکیشن سے ڈیجیٹل حاضری لگائی۔ایم ڈی پی ایچ اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کو مذکورہ اہلکار کیخلاف تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کیا۔دوران انکوائری اہلکار بلال اشفاق کیخلاف الزامات ثابت ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...