وزیر تعلیم کو انٹر میڈیٹ کے نتائج کی رپورٹ پیش

وزیر تعلیم کو انٹر میڈیٹ کے  نتائج کی رپورٹ پیش

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو نتائج کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق رواں سال 7 لاکھ 21 ہزار 220 طلبہ نے انٹر پارٹ ون کا امتحان دیا۔ بورڈ وار نتائج میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ فیصل آباد بورڈ کی کامیابی کی شرح 55.7 سے بڑھ کر 61.7 فیصد، گوجرانوالہ بورڈ کی 49.9 سے 58.1 فیصد اور لاہور بورڈ کی 53.7 سے بڑھ کر 60 فیصد ہوگئی۔ ملتان بورڈ کا نتیجہ 57.4 سے بڑھ کر 65.1 فیصد، راولپنڈی بورڈ کا 43.4 سے 54.2 فیصد اور ساہیوال بورڈ کا 54.5 سے 59.3 فیصد تک پہنچ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...